ابنا: عبدالکریم نے شام کے خلاف عرب لیگ کے مخاصمانہ موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عرب ليگ اپنی قانونی حیثیت کھو بیٹھی ہے اور صرف دباؤ ڈالنے کا ایک ذریعہ بن چکی ہے۔ بیروت میں شام کے سفیر نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شام کے ادارے اور فوج کو کمزور بناکر شام کو نقصان پہنچانا چاہتےہیں لیکن شام کی حکومت اپنے عوام پر بھروسہ کرتی ہے اور ہمارے بیدار عوام دشمنوں پر ضرور کامیاب ہونگے۔ادھر شام کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب علاقے میں امریکہ کی پالیسیوں پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ خالد العبود نے لبنانی ٹی وی چينل سے گفتگو میں شام کے خلاف سعودی عرب کے موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے حکام شام کے خلاف اپنی کوئي اسٹراٹیجی نہیں رکھتے بلکہ امریکہ کی ڈکٹیشن پر عمل کر رہے ہیں۔........ /169
2 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 281912
لبنان میں شام کے سفیر نے کہا ہے کہ عرب لیگ امریکہ کے ہاتھوں کا کھلونا بن گئي ہے اور شام پر دباو ڈال رہی ہے۔